پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی لیٹر نرخ 364 روپے 35 پیسے مقرر

پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی لیٹر نرخ 364 روپے 35 پیسے مقرر

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت بڑھ کر 364 روپے 35 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 385 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔پیٹرولیم ڈویڑن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 58 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔قیمتوں میں تازہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 364 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 385 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 9 ستمبر سے ہوگا، نئی قیمتیں رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گی۔حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 12 روپے 90 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوچکا ہے، جس سے پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ متوقع ہے۔پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے شہریوں کے روزمرہ سفری اخراجات میں اضافے کا خدشہ ہے، جبکہ ڈیزل مہنگا ہونے کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ، مال برداری اور دیگر کمرشل سرگرمیوں کے اخراجات بھی بڑھ سکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے اثرات بالخصوص اشیائے ضروریہ کی ترسیل پر پڑتے ہیں، جس کے نتیجے میں سبزیوں، پھلوں، خوراک اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا دباو¿ پیدا ہوسکتا ہے۔دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے موٹر سائیکل اور گاڑی استعمال کرنے والے شہریوں کے ماہانہ بجٹ پر بھی براہِ راست اثر پڑے گا۔ عوام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے قیمتوں میں کمی اور مہنگائی پر قابو پانے کے مو¿ثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔نئی قیمتوں کے نفاذ کے بعد ملک بھر میں 9 ستمبر سے پیٹرول 364 روپے 35 پیسے اور ڈیزل 385 روپے 95 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے