پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 400 روپے مہنگا

پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 400 روپے مہنگا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی سطح پر بھی نمایاں ہونے کے بعد ہفتے کے روز پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 400 روپے کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 457,136 روپے پر پہنچ گئی۔ (جمعہ کے روز فی تولہ قیمت میں 5,600 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی جس کے بعد یہ 456,736 روپے پر بند ہوئی تھی)۔ مقامی صرافہ بازار میں قیمتوں میں اس اضافے کی بنیادی وجہ عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کا مہنگا ہونا ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کے اضافے کے بعد 4,346 ڈالر پر پہنچ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے