سندھ حکومت کی جانب سے انسدادِ دہشتگردی عدالت کے ججز کی برطرفی کا نوٹیفکیشن کالعدم

سندھ حکومت کی جانب سے انسدادِ دہشتگردی عدالت کے ججز کی برطرفی کا نوٹیفکیشن کالعدم

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

وفاقی آئینی عدالت نے سندھ حکومت کی جانب سے انسدادِ دہشتگردی عدالت کے ججز کی برطرفی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کے 22 دسمبر 2025ء کے فیصلے کو منسوخ کر دیا ہے۔ وفاقی آئینی عدالت نے انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج درخواست گزار محمد یامین کی اپیل منظور کرتے ہوئے سندھ حکومت کی جانب سے ججز کی برطرفی کا نوٹیفکیشن اور اس کی توثیق کرنے والا سندھ ہائیکورٹ کا 22 دسمبر 2025ء کا فیصلہ مکمل طور پر کالعدم قرار دے دیا ہے۔ جسٹس محمد کریم خان آغا نے کیس کا تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کی ترمیم سے قبل مقررہ مدت کے لیے تعینات ہونے والے ججز پر نئی عمر کی حد (65 سال) کا اطلاق نہیں ہوتا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں اہم قانون سازی کا نقطہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں عطا کیے گئے قانونی حق کو کسی واضح اور مخصوص قانون سازی کے بغیر ختم نہیں کیا جا سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے