اسلام آباد :مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت پورا سال گندم اور آٹے کی وافر فراہمی یقینی بنائے گی۔ پیر کو مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت خیبر پختونخواہ میں گندم کی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہو اجس میں مشیر خزانہ نے کہاکہ حکومت پورا سال گندم اور آٹے کی وافر فراہمی یقینی بنائے گی۔ انہوںنے کہاکہ آٹے اور گندم ی فراہمی کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔اجلاس میں گندم اور آٹے کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ چیف سیکرٹری کے پی نے کہاکہ کے پی کے موجودی ذخائر میں 6 لاکھ ٹن گندم موجود ہے، حال ہی میں پاسکو کے ذریعے ایک لاکھ ٹن گندم خریدی گئی ہے۔ بتایاگیاکہ مزید ایک لاکھ ٹن گندم کی خریداری کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں، پاسکو سے بعد میں مزید 3 لاکھ ٹن گندم خریدی جائے گی، ضروریات کیلئے 3 لاکھ گندم درآمد کرنے کا بھی ارادہ ہے،ان اقدامات سے گندم کے 15 لاکھ ٹن کے ذخائر دستیاب ہوں گے۔






