اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کراچی کے اسٹیک ہولڈرزکا ایک ساتھ بیٹھنا اچھی خبرہے، کراچی پاکستان کامعاشی حب ہے جس کے مسائل حل کرنابہت ضروری ہے۔ایک انٹرویومیں شبلی فراز نے کہا کہ کراچی کی صورتحال بہت خراب ہوگئی تھی، سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن قومی مفادپرسب متحدہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کامعاشی حب ہے جس کے مسائل حل کرنابہت ضروری ہے،کراچی کے مسائل حل کرناتمام اسٹیک ہولڈرزکی ذمہ داری ہے اس لیے کراچی کے اسٹیک ہولڈرزکا ایک ساتھ بیٹھنااچھی خبرہے۔شبلی فراز نے کہا کہ عثمان بزدارکو وزیراعلیٰ پنجاب بنانا وزیراعظم کافیصلہ ہے عثمان بزداربھی نیب میں پیش ہوئے کسی کوکوئی پریشانی نہیں ہوئی، عثمان بزدارپرصرف الزام ہے ،کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔
