امن بورڈ کے تحت غزہ امن منصوبے پر مثبت پیشرفت خوش آئند ہے، ترجمان دفترخارجہ

امن بورڈ کے تحت غزہ امن منصوبے پر مثبت پیشرفت خوش آئند ہے، ترجمان دفترخارجہ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

ترجمان دفتر خارجہ نے غزہ امن معاہدے پر عملدرآمد کی جانب مثبت پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہوئےکہا کہ امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ کی ثالثی کے حوالے سے کوششیں قابل تعریف ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ نےکہا کہ امن بورڈ کے تحت غزہ امن منصوبے پر مثبت پیش رفت خوش آئند ہے،امریکا، مصر،قطر اور ترکیہ کی ثالثی کوششیں قابل تعریف ہیں،توقع ہےکہ ان کوششوں سے غزہ امن منصوبے کے تمام وعدے پورے ہوں گے۔ ترجمان نےکہاکہ ایسی کوششیں فلسطینیوں کےحق خودارادیت کےحصول میں مددگار ہوں گی،بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق فلسطینیوں کو حق خودارادیت ملنا چاہیے۔ ترجمان دفتر خارجہ نےکہاکہ یہ سیاسی عمل 1967کی سرحدوں پر مبنی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر مکمل ہونا چاہیے،القدس الشریف آزاد اور خودمختار ریاست فلسطین کا دارالحکومت ہونا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!