کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے 5ا ضلاع میں کورونا کے 26 نئے کیس رپورٹ،197مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔ محکمہ صحت بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق پیر کے روز بلوچستان میں 368 افراد کے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کے دوران 5 اضلاع میں 26 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مصدقہ تعداد 12321 ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں 197 مریضوں کے کررونا وائرس سے مکمل صحت یاب ہونے کے بعداب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 11153 ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں 1030 مریض زیر علاج ہیں 245 کے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہے ، صوبے میں کورونا سے اب تک 138 مریضوں کی اموات واقع ہوئی ہے ۔






