اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نتے کہا ہے کہ اس موڑ تک پہنچ گئے جہاں سے ہمارا اچھا وقت شروع ہوگیا ہے، عمران خان نے دائیں اور بائیں بازو کی سیاست کو ختم کرکے درست اور غلط کی سیاست شروع کی یہی بیانیہ ہم لے کر چل رہے ہیں، ففتھ جنریشن وار چل رہی ہے دشمن ہمیں ہر طرح کا نقصان پہنچانا چاہے ہیں، ہماری معیشت تباہ کرنا، ملک میں ناامیدی پھیلانا چاہتا ہے جس سے نمٹنے کے لیے وزارت اطلاعات عمران خان کی قیادت میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی،سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا کا دور ہے جس میں ہر پاکستانی صحافی بن گیا ہے ، ہمیں جنگ پورے ملک کی سطح پر لڑنی ہے جس میں ہر پاکستانی شریک ہوگا جس میں ہم کامیاب ہوں گے۔حکومت کو 2 سال مکمل ہونے پر وفاقی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے وفاقی وزرا، مشیر خزانہ اور معاون خصوصی نے مشترکہ نیوز بریفنگ کی جس میں وزیر اطلاعات شبلی فراز، وزیر اقتصادیات حماد اظہر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ثانیہ نشتر نے شرکت کی۔نیوز بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات شبلی فراز کہا کہ انہوںنے کہاکہ کار کر دگی عوام کے سامنے رکھنا جمہوریت کا بنیادی طرز عمل ہے،سیاست کا مقصد فلاحی ریاست کا قیام ہے۔ انہوںنے کہاکہ دوسری طرف ذاتی مفاد وزیر اعظم غریب پرور اور محنتی شخصیت ہیں-عمران خان نے دائیں اور بائیں بازو کی سیاست کو ختم کرکے درست اور غلط کی سیاست شروع کی یہی بیانیہ ہم لے کر چل رہے ہیں کیوں کہ ہم سمجھتے ہیں کہ سیاست کا مقصد فلاحی ریاست کا قیام ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے بنیادی مقاصد کو اپنا ہدف بنائیں، ہم وہ ریاست بنائیں جس میں عوام کی خدمت پہلی ترجیح ہو۔شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان ایک غریب پرور شخص ہیں جن کی یہ سوچ ہے کہ ملک کو کس طرح آگے لے جایا جائے اور کس طرح ملک کو فلاحی ریاست بنایا جاسکے اور 2018 میں ہماری حکومت بننے کے بعد ان اہداف کا حصول ممکن ہوا جبکہ ہماری تمام پالیسیاں بھی اسی سوچ کے گرد گھومتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عوام کے مفادات پر اپنے مفاد کو ترجیح دے کر سیاست کو پیشہ بنادیا گیا تھا جسے عوام نے مسترد کردیا ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ وزارت اطلاعات کے تناظر میں ہمارا چیلنج صرف یہ نہیں کہ حکومت کی کامیابیوں کی تشہیر کی جائے بلکہ ہمیں اندرونی اور بیرونی محاذ پر لڑنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ففتھ جنریشن وار چل رہی ہے دشمن ہمیں ہر طرح کا نقصان پہنچانا چاہے ہیں، ہماری معیشت تباہ کرنا، ملک میں ناامیدی پھیلانا چاہتا ہے جس سے نمٹنے کے لیے وزارت اطلاعات عمران خان کی قیادت میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا کا دور ہے جس میں ہر پاکستانی صحافی بن گیا ہے اب ہمیں یہ جنگ پورے ملک کی سطح پر لڑنی ہے جس میں ہر پاکستانی شریک ہوگا جس میں ہم کامیاب ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ بحیثیت قوم کسی سیاسی تقسیم میں نہیں پڑیں گے۔
