چیئرمین نیب نے سینیٹ کمیٹی سے پیش ہونے کیلئے مہلت مانگ لی

چیئرمین نیب نے سینیٹ کمیٹی سے پیش ہونے کیلئے مہلت مانگ لی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

قومی احتساب بیورو (نیب) و لاپتا افراد کمیشن کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی سے پیش پونے کے لیے مہلت مانگ لی۔ جاوید اقبال نے لاپتا افراد کمیشن کے سیکریٹری کے ذریعے سینیٹ کمیٹی کے نوٹس کا جواب بھیج دیا۔ جواب میں کہا گیا کہ ‘‎پارلیمنٹ کا بے حد احترام کرتا ہوں اور سینیٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہونا اعزاز ہوگا لیکن ‎آج کل میں آنکھوں کے آپریشن کا امکان ہے جس کے بعد ایک ہفتہ آرام کرنا ہوگا’۔ انہوں نے کہا کہ ‎ممکنہ آپریشن کے بعد ڈاکٹر ایک ہفتے تک پڑھنے لکھنے سے منع کر سکتے ہیں، لہٰذا ‎کمیٹی سے درخواست ہے کہ 21 اگست کا اجلاس منسوخ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!