کوئٹہ میں 22 اگست سے تشنج سے بچاو کے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم شروع ہوگی

کوئٹہ میں 22 اگست سے تشنج سے بچاو کے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم شروع ہوگی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)اے ڈی سی (جنرل) کوئٹہ ثاقب کاکڑ اور ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ضلعی ناظم صحت کوئٹہ غلام سرور نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں 22 اگست سے تشنج سے بچاو کے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم شروع کی جارہی ہے، کوئٹہ میں 22 سے 27 اگست تک ایم این ٹی ای پروگرام 6 دن تک جاری رہے گااس دوران 50 میڈیکل آفیسرز کی زیر نگرانی 15سال سے 49 سال کی عمر کی 518538 خواتین کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع کوئٹہ میں 22 سے 27 اگست تک ایم این ٹی ای پروگرام 6 دن تک جاری رہے گا، مہم کے دوران 15 سے 49 سال کی عمر کی غیرشادی شدہ اور شادی شدہ خواتین کو تشنج کے خلاف حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے اس سلسلے میں ضلع کوئٹہ کو 50 یونین کونسلز میں تقسیم کیا گیا ہے اور 634 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو 50 میڈیکل آفیسرز کی زیر نگرانی ضلع بھر کے تمام گاوں ، محلہ میں 518538خواتین کو حفاظتی ٹیکے لگائی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ تشنج خطرناک اور جان لیوا مرض ہے اس مرض سے ماں اور بچے کی جان کو خطرہ لاحق ہوتا ہے جس کی بدولت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں اموات کی شرح زیادہ ہے اس سے بچاو کا واحد حل حفاظتی ٹیکہ جات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ ،ایم این ایز ، ایم پی ایز، علماءکرام ، سماجی کارکنان ،صحافی ،سوشل میڈیا اور دیگرمکاتب فکر سے اپیل ہے کہ مہم کے دوران محکمہ صحت ضلع کوئٹہ کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور ضلع بھر کی 15 سے 49 سال کی خواتین کو حفاظتی ٹیکہ لگاکر تحفظ فراہم کریں تاکہ اس جان لیوا امراض کا تدارک ممکن ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حفاظتی ٹیکہ جات روزانہ کی بنیاد پر بھی ہمارے مراکز صحت میں لگائے جاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!