عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ‘ میر نصیب اللہ مری

عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ‘ میر نصیب اللہ مری

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوہلو:رکن صوبائی اور پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر اسمبلی میر نصیب اللہ مری نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہلو کا دورہ کیا اس موقع پر ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر گہنور خان مری اور ایم ڈاکٹر اصغر نے رکن صوبائی اسمبلی کو ہسپتال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی میر نصیب اللہ نے ڈی ایچ کیو کے تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا اور زیر علاج مریضوں کی عیادت کی ہسپتال میں ادویات کی قلت پر ڈائریکٹر ایم ایس ڈی سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے فوری طور پر ڈی ایچ کیو میں ادویات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی جس پر ڈائریکٹر ایم ایس ڈی نے دو دنوں کے اندر ادویات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے رکن صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کے عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے صحت تعلیم سڑکوں کی تعمیر اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے پی ایس ڈی پی میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شامل کئے ہیں کوہلو میں کسی کو سرکاری زمینوں کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے ماضی غیرقانونی طریقوں سے ایک قبضہ مافیہ نے شہر کے سرکاری زمینوں کو قبضہ کیا ہے میرے دور حکومت میں کوئی نہ زمینوں کو قبضہ کرئے گا نہ ہی نوکریوں اوراسکیموں کو پیسوں میںخرید ے گامیر نصیب اللہ مری نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہلو کا شمار صوبے کے بڑے اور مکمل سہولیات سے آراستہ ہسپتال میں ہوتا ہے ایم ایس ڈی ایچ کیو کوہلو اور ان کے اسٹاف کی کارکردگی کو سراہتا ہوں جو کوہلو کے علاوہ متصل اضلاع ڈیرہ بگٹی، بارکھان،لورالائی اور دکی کے اضلاع سے آئے ہوئے مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں میر نصیب اللہ مری نے صوبائی حکومت کی تبدیلی کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جام کمال کی قیادت میں صوبائی حکومت متحد اور مضبوط ہے صوبائی حکومت صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں وفاقی حکومت صوبے میں جلد ہیلتھ کارڈ فراہم کرے گی عمران خان بلوچستان کی تعمیر وترقی میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!