گوادر کو بلوچستان اور کراچی کو سندھ سے الگ کرنے نہیں دینگے ‘ ڈاکٹر حئی بلوچ

گوادر کو بلوچستان اور کراچی کو سندھ سے الگ کرنے نہیں دینگے ‘ ڈاکٹر حئی بلوچ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:یشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا گوادر کو بلوچستان اورکراچی کو سندھ سے الگ کرنے کی سازش بلوچ سندھی محنت کش عوام مشترکہ حکمت عملی سے ناکام بنادینگے اور اپنی قومی تشخص سے کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہونگے حکمرانوں کو سمجھنا چاہیے کہ قومی وحدتوں کے حدودکی کسی بھی صورت میں محکوم اقوام رد وبدل کا اجازت نہیں دینگے ان خیالات کااظہار ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے سندھ ترقی پسند پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کی جانب سے مشترکہ کمیٹی بنائی گئی ہے اس کی شدید الفاظ میں مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے روح کیخلاف ورزی ہے یہ حکمت عملی وفاق کی جانب سے ایک سازش کی ابتدا ہے کہ کراچی کو سندھ سے الگ کر کے وفاق کے حوالے کیا جائے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ون یونٹ ٹوٹنا اور ون مین ون ووٹ کے بنیاد پر انتخابات منعقد ہونا یہ غیر جمہوری قوتوں کا فیصلہ ہے وہ روز اول سے بھی ہمیں نا پسند ہے اسی وجہ سے قومی وحدتوں کا وجود 73کے آئین میں ان حدود کو تسلیم کیا گیا ہے یہ فیصلہ غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر تبدیل کرنا چاہتے ہیں اس لئے یہ ساری کاوشیں ہورہی ہیں کبھی کراچی کو سندھ سے اور کبھی بلوچستان کو گوادر سے وفاق کی جانب سے شوشہ چھوڑے جاتے ہیں حکمرانوں کو سمجھنا چاہیے کہ قومی وحدتوں کی حدود کسی صورت میں بھی محکوم قومیں رد وبدل کی اجازت نہیں دینگے بالخصوص بلوچ اور سندھی محنت کش عوام کو ناقابل قبول ہے انہوں نے کہا کہ کراچی سندھ کا دل ہے اور گوادر بلوچستان کا دل ہے وفاق جتنی بھی ظلم جبر،لوٹ گھسوٹ اور نہتے مظلوم عوام پر پہاڑ گرائیں گے اتنا ہی عوام کی جدوجہد طاقتور ہوتی جائیگی سندھ اور بلوچستان کے عوام کسی صورت میں بھی اپنی طویل ساحلی پٹی وفاق کو مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دینگے سندھ کے عوام سے ہم مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ سندھ اور بلوچستان کے عوام اپنے سیاسی پٹی کیخلاف ہونے والے سازشوں کو متحد ہوکر مشترکہ حکمت عملی کے تحت ناکام بنادینگے اور اپنے بلوچ سندھی قومی تشخص سے کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!