اسلام آبادکی احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مؤخر کر دی۔ احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی موسمِ گرما کی تعطیلات کے باعث چھٹیوں پر ہیں جس کے باعث نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مؤخر کی گئی ہے۔ سابق وزیرِ اعظم کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مرکزی کیس کے ساتھ ہو گی۔ توشہ خانہ ریفرنس، نواز شریف نے اشتہاری ہونے کی کارروائی چیلنج کردی نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے اور مرکزی ریفرنس پر سماعت اب 9 ستمبر کو ہو گی۔






