سکول ٹیچرز کے ہیڈ اسکارف پہننے پر پابندی غیر قانونی ہے، برلن عدالت

سکول ٹیچرز کے ہیڈ اسکارف پہننے پر پابندی غیر قانونی ہے، برلن عدالت

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

برلن:جرمنی کی وفاقی لیبر کورٹ نے کہا ہے کہ دارالحکومت برلن کے اسکولوں میں ہیڈاسکارف پہننے والی ٹیچروں پر عمومی پابندی عائد کرنا غیر آئینی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ ایک مسلم خاتون کے کیس میں دیا گیا ہے جنہیں شہر کے سرکاری اسکولوں میں اس لیے کام کرنے سے روک دیا گیا تھا کہ وہ ہیڈ اسکارف پہنتی ہیں۔ جرمنی کی وفاقی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اِن خاتون کے ساتھ ’مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کیا گیا‘ جو کہ خلافِ قانون ہے۔ عدالت کے اس فیصلے کے بعد بعض منتخب اراکین نے برلن کے متنازع قوانین میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!