گدر…..ایم پی اے سوراب نوبزادہ میر نعمت اللہ خان زہری کا سیلاب سے گدر کے متاثرہ علاقوں کا دورہ،سیلاب سے متاثرہ مکانات و دیگر نقصانات کا جائزہ لیکر متاثرین کے لئے ریلیف دینے کا اعلان کردیا تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و ایم پی اے سوراب نوبزادہ میر نعمت اللہ خان زہری نے آج بروز جمعہ تحصیل گدر میں بارش و سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا ایک دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کر کے بارش سے ہونے والی نقصانات کے ازالہ میں متاثرین کے لئے راشن، بچاؤ بند جبکہ متاثرہ مکانات کی سر نو مرمت کروانے کا اعلان کیا اور مزید انہوں نے کہا کہ زمینداروں کے لیے ہر ممکن کوشش کر ان کے زمینوں کے لیے گھنٹے دینے کا بھی کوشش کرونگا تاکہ زمیندار اپنے زمینوں کے بندات برابر کر کے زمینداری شروع کر سکے. اس موقع پر متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کا درد و خوشی میرے خوشی و درد ہے ہمیشہ سے لوگوں کی خدمت کی ہے اور انشاء اللہ کرتا رہونگا،مشکل وقت میں اپنے گھر کے یعنی سوراب و گدر کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑسکتا…اس موقع پر ان کے ہمراہ حاجی عبدالواحد ہارونی،میر نور احمد ریکی،لالا خدا بخش زہری،ایس پی جاوید زہری سمیت دیگر شخصیات تھے..
