کوئٹہ:ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے بہتر طور پر نمٹ رہی ہے اس ضمن میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے سمیت دیگر متعلقہ محکموں،اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو مستعد اور فعال رہنے کی ہدایت کی جاچکی ہے حکومت بلوچستان کی پوری کوشش ہے کہ کوئی بھی فرد اس مشکل گھڑی میں خود کو تنہا نہ سمجھے حکومت بلوچستان کی پوری ٹیم متاثرین کے ساتھ ہے ریسکیو آپریشن کے ذریعے تمام پھنسے افراد کو بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کر چکے ہیں صوبائی حکومت کی ترجیح تھی کہ ایک بھی جانی نقصان نہ ہو نے پاہے جس میں صوبائی حکومت اللہ کی فضل سے کامیاب رہی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے تباہی پر بلاول بھٹو زرداری کی تشویش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مگر بہتر ہے کہ وہ اپنے صوبے پر توجہ دیں۔






