کوئٹہ:بلوچستان سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل ،دو روز کے دوران پندرہ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ،دس امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ،سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب 12ستمبر کو بلوچستان اسمبلی میں ہوگا،الیکشن کمیشن حکام کے مطابق سینیٹ کی خالی نشست پرانتخاب کےلئے پندرہ کاغذات نامزدگی جاری کئے گئے، پندرہ میں سے دس امیدوار وں محمد بلال ،خالد بزنجو ،اصغر علی چنگیزی ،سردار نور احمد ،نواب خان ،سید عبدالشکور ،غوث اللہ ،محمد علی ،منیر احمد بلوچ اور نوراحمد نے کاغذات نامزدگی جمع بھی کرادئیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل پیر 31اگست کو ہوگا،سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب 12ستمبر کو بلوچستان اسمبلی میں ہوگایہ نشست نیشنل پارٹی کے میر حاصل بزنجو کی وفات کے باعث خالی ہوئی ہے ۔
