کراچی میں 3 منزلہ عمارت گرگئی

کراچی میں 3 منزلہ عمارت گرگئی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کراچی کے علاقے پی آئی بی نشتر کالونی میں 3 منزلہ عمارت گر گئی ، عمارت کو پہلے سے ہی خالی کرانے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز شام کے وقت بلڈنگ ٹیڑھی ہوگئی تھی جس پر ایس بی سی اے کے ہمراہ عمارت کو خالی کرادیا گیا تھا، جبکہ آس پاس کے گھروں کو بھی خالی کرادیا گیا تھا جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس کے علاوہ منہدم ہوئی عمارت کے بجلی اور گیس کے کنکشن پہلے ہی منقطع کرادیئے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق عمارت پرانی تھی جوکہ 40گز پر بنائی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!