10 محرم حق و صداقت کی سرفرازی کا دن ہے: شبلی فراز

10 محرم حق و صداقت کی سرفرازی کا دن ہے: شبلی فراز

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

وفاقی وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں کہ 10محرم حق و صداقت کی سرفرازی کا دن ہے۔ یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کی جانب سے جاری کیے گئے ایک پیغام میں کہی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یومِ عاشور ظلمت کے خلاف مزاحمت کا پیغام ہے، نواسۂ رسول ؓ کی عظیم قربانی نے اسلام کو سر بلند کیا۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ حضرت امام حسینؓ کا عمل اور تعلیمات ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!