بلوچستان میں کورونا کے 110 مریضوں کا اضافہ

بلوچستان میں کورونا کے 110 مریضوں کا اضافہ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کے 13 تیرہ اضلاع میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 110 نئے مریض سامنے آگئے۔ محکمہ صحت بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز 807 افراد کے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کے دوران صوبے کے 13 اضلاع میں 110 مریضوں کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تشخص کے بعد صوبے میں اب تک وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مصدقہ تعداد13 ہزار45ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئی بھی مریض صحت یاب نہیں ہوا ، صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد گیارہ ہزار861 ہے جبکہ 1041 مریض زیر علاج ہیں اور316کے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کوروناوائرس کے انتقال کرجانے والے افراد کی تعداد 143 ہے جو مجموعی مریضوں کا ایک فیصد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!