اپوزیشن صرف کرپشن بچانے کیلئے این آر او مانگ رہی ہوتی ہے، شبلی فراز

اپوزیشن صرف کرپشن بچانے کیلئے این آر او مانگ رہی ہوتی ہے، شبلی فراز

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق کہا ہے کہ بھارت کی پوری کوشش ہے کہ پاکستان کو بلیک لسٹ کردیا جائے، ایک انٹرویو میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف دیکھ لیں ایسا ماحول بنایا گیا کہ ان کی سیاست چل پڑے، حکومت پر دباﺅڈالا گیا ،مکمل لاک ڈاﺅن کردیں تاکہ بھوک سے لوگ مریں۔شبلی فراز نے کہا کہ جمہوریت کا بنیاد مقصد ہی احتساب ہوتا ہے، اپوزیشن صرف کرپشن بچانے کےلئے این آر او مانگ رہی ہوتی ہے، اپوزیشن کام حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنا ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ اپوزیشن کے پاس کوئی پالیسی ہی نہیں ہے، پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ میں ن لیگ دور میں گیا، ایف اے ٹی ایف کی ہدایت پر منی لانڈرنگ روکنے کےلئے ایک قانون بنایا جارہا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت کی پوری کوشش ہے پاکستان کو بلیک لسٹ کردیا جائے، اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف بل کی مخالفت کی، کیا بلیک لسٹ چاہتے ہیں۔شبلی فراز نے کہا کہ ہم بھی پاکستان کے شہری ہیں کیا اپنے خلاف قانون بنائیں گے؟ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جو تاثر دے رہی ہے وہ غلط ہے، کوئی غلط قانون نہیں بنایا جارہا، بحث کے بغیر فیصلے کریں گے تو اس کا نقصان ہوتا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ صدارتی نظام سے متعلق پارٹی سطح پر بحث ہے حکومتی سطح پر نہیں، صوبائی خودمختاری کے خلاف نہیں، کچھ ایسے نکات ہیں جس پر غور نہیں کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!