سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) پاکستان کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ ساجد گوندل کی اہلیہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایس ای سی پی پاکستان کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل گزشہ روز اسلام آباد سے لاپتہ ہوگئےتھے۔ اس حوالے سے ساجد گوندل کے اہل خانہ کہنا تھا کہ وہ کل شام سے گھر واپس نہیں آئے، اُن کی گاڑی زرعی تحقیقاتی مرکز شہزاد ٹاون کے قریب کھڑی ملی ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ ساجد گوندل کی گاڑی ہمیں این اے آر سی کے قریب سے ملی ہے، کار ڈیٹا کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے، مختلف پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں۔
