موجودہ صوبائی اور مرکزی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے‘ سردار عمر گورگیج

موجودہ صوبائی اور مرکزی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے‘ سردار عمر گورگیج

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

خضدار :پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءسابقہ وفاقی وزیر سردار محمد عمر گورگیج نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی اور مرکزئی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے مہنگائی کرپشن آسمان سے باتیں کررہی ہیں ۔نوجوان تعلیم یافتہ طبقہ بے روزگاری سے تنگ آچکے ہیں ۔یہ بات انہوں نے دورہ خضدار کے موقع پر پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر ان کے ہمراہ ژوب ڈویژن کے صدر رحمت کاکڑ قلات ڈویژنکے صدر رفیق سجاد زہری رخشان ڈویژن کے انفارمیشن سیکرٹری غلام جان حسن زئی ڈسٹرکٹ خضدار کے صدر سجاد زیب ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم خدرانی رابطہ سیکرٹری عبدالمالک سنجرانی ودیگرتھے۔ صوبے میں میرٹ نام کی کوئی چیز نہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں غریب عوام کو ریلیف دیا گیا بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا میرٹ کے مطابق ملازمتیں بلوچستان پیکج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام آج لاکھوں خواتین اس سے مستفید ہورہی ہیں۔آج ملک کو پاکستان پیپلز اور آصف علی زرداری کی ضرورت ہے جس دن پاکستانی عوام کو سہی طریقے سے ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی تو پیپلز پارٹی کو اقتدار میں آنے سے کوئی روک نہیں سکے گا پاکستان پیپلز پارٹی کو ہمیشہ تباہ شدہ ملک حوالے کیا گیا ہے لیکن پھر بھی پیپلز پارٹی کے لیڈر شپ نے ملک کو آگے لانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی اور آج اس ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے پیپلز پارٹی کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!