تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو کھلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا

تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو کھلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کراچی:تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو کھلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ آج(پیر) ہوگا،بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا ہم اجلاس آج(پیر)7 ستمبر کو وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہوگا،جس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم شرکت کریں گے ۔اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزارت صحت کے حکام سے تفصیلی بریفنگ کے بعد اداروں میں سرگرمیاں بحال کرنے سے متعلق سفارشارت قومی رابطہ کو بھجوائی جائیں گی۔چیئرمین اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ تعلیمی اداروں سے متعلق ایس او پیز کو حتمی شکل دی جائے گی۔مختصر اکیڈمک سلیبس اور 2021 میں امتحانات پر بھی گفتگو ہوگی۔ بی ای سی ایس اور این سی ایچ ڈی ٹرانزیشن پلان بھی زیر بحث آئے گا۔وفاقی نظامت تعلیمات میں اینٹی ہراسمنٹ باڈیز کے صوبوں میں قیام پر گفتگو ہوگی، یکساں نصاب تعلیم کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!