کوئٹہ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پرےس رےلےز مےںکہا گےا ہے کہ حالےہ دنوں پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سےکرٹری مجےد خان اچکزئی کے ٹرےفک حادثاتی کےس مےں عدالتی برےت کے خلاف اخبارات ،پرنٹ والےکٹرونک مےڈےا اور سوشل مےڈےا کے ذرےعے جو طوفان بدتمےزی شروع ہوئی ہے پارٹی اس کی سخت ترےن الفاظ مےں مذمت کرتی ہے ۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ ٹرےفک حادثات تمام دنےا مےں وقوع پذےر ہوتے ہےں جس پر مجوزہ قوانےن کے تحت مقدمہ قائم کےاجاتا ہے اگر چہ اس مےں قےمتی انسانی جانےں صائع ہوجاتی ہےں جس مےں مروجہ قوانےن ، مقامی رواج اور رواےات کے تحت فےصلہ کےا جاتا ہے اور ملک اور صوبے مےں بھی روز مرہ زندگی مےں دسےوں حادثات ہوتے ہےں اور قےمتی انسانی جانوں کا ضےاع دردناک وافسوسناک امر ہے۔ پشتونخوامےپ نے اس افسوسناک واقعہ سے انکار نہےں کےا بلکہ مقتول خاندان کی دلجوئی اور اظہار افسوس کےلئے ان گھر گئے اور متاثرہ خاندان اور ان کے لواحقےن سے اس دردناک اور افسوسناک واقعہ پر دکھ وافسوس کا اظہار کےا تھا اور پارٹی نے نہ تو مروجہ قوانےن ، رواج او ررواےات سے انکار کےا تھا اور نہ ہی متاثرہ خاندان کی دلجوئی مےں کوئی کسر چھوڑی تھی بلکہ اس کےلئے عملی ثبوت بھی دےاتھا۔ مگر نہاےت افسوس کی بات ہے کہ کسی کی ہداےت پر پرنٹ و الےکٹرونک مےڈےا دونوں نے پارٹی کے خلاف بالخصوص پارٹی چےئرمےن محترم چےئرمےن محمود خان اچکزئی اور انکے خاندان کے خلاف جو نفرت انگےز الفاظ کا استعمال کےا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔اور ےہی عمل کئی دہائےوں تک انگرےز استعمال کرتے رہے اور اب ملکی اسٹےبلشمنٹ نے اسی پالےسی اور روش کو جاری رکھا ہے۔ اوران اوچھے ہتکھنڈوں سے پارٹی کو آئےنی سےاسی جمہوری جدوجہد ، ملک کو قوموں کی برابری کا حقےقی فےڈرےشن ، آئےن کی بالادستی ، حقےقی وفاقی پارلےمانی نظام کے قےام اور پارلےمنٹ کی سپرمےسی کے مطالبات سے دستبردار نہےں کراےا جاسکتا ۔ اگر کسی کا ےہ خےال ہے کہ وہ اس ٹرےفک حادثے کو خاشقجی کا قتل قرار دے کر پارٹی کو بلےک مےل کر سکے گا تو ےہ خام خےال ہوگی۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ وزےرستان کے خڑ کمر کے واقعہ ، عارف وزےر کی ٹارگٹ کلنگ اور حالےہ دنوں تربت مےں طالب علم حےات بلوچ کو ماں باپ کے سامنے شہےد کرنے کے واقعات پر نہ صرف کنٹرول پرنٹ والےکٹرونک مےڈےا کی خاموشی جرم کے زمرے مےں آتی ہے بلکہ ن واقعات پرکسی بھی سرکاری شخصےت اور حکومت نے مذمت تک نہےں کیں لےکن گزشتہ چند دنوں سے مجےد خان اچکزئی کا عدالتی برےت کے فےصلے کو مےڈےا کا زےنت بنادےا گےا ہے اور اصل حقائق سے نظرےں چرانے کی ناکام کوششےں کی جارہی ہےں ۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ صوبے مےں پشتون بلوچ محکوم اقوام کے خلاف جو کچھ ہورہا ہے وہ پورے ملک کے سامنے ہےں۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ اگر اس پالےسی اور روش کو نہ بدلا گےا تو اس کے منفی اثرات کی ذمہ داری مقتدر قوتوں پر عائد ہوگی۔






