سرانان میں محنت کشوں کاقتل سفاکیت ہے، مینا مجید بلوچ

سرانان میں محنت کشوں کاقتل سفاکیت ہے، مینا مجید بلوچ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:صوبائی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے سرانان بازار میں محنت کش مزدوروں پر فائرنگ کے افسوسناک اور دلخراش واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کا قتل، کھلی سفاکیت اور دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔انہوں نے مذمتی بیان میں کہا کہ محنت کش مزدور اپنے بچوں اور خاندانوں کے لیے رزقِ حلال کمانے کی غرض سے روزانہ محنت اور مشقت کرتے ہیں۔ ایسے بے گناہ اور نہتے افراد کو نشانہ بنانا نہ صرف انتہائی افسوسناک بلکہ انسانیت کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ہاتھ اپنے خاندان کی کفالت، اپنے بچوں کے مستقبل اور معاشرے کی تعمیر کے لیے محنت کرتے ہیں، ان ہاتھوں پر گولیاں برسانا دہشت گردوں کی انتہائی بزدلی اور سفاک ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔مینا مجید بلوچ نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب، علاقہ یا قوم نہیں ہوتی اور بے گناہ شہریوں، خصوصاً محنت کش طبقے کو نشانہ بنانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ایسے بزدلانہ حملوں کے ذریعے بلوچستان کے عوام کو خوفزدہ اور ان کے حوصلے پست کرنا چاہتے ہیں، لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے