مہنگائی ‘ بیروزگاری ‘ بنیادی انسانی حقوق کی عدم فراہمی کیخلاف25اکتوبر کے جلسہ میں شرکت کو یقینی بنائیں ‘ بی این پی

مہنگائی ‘ بیروزگاری ‘ بنیادی انسانی حقوق کی عدم فراہمی کیخلاف25اکتوبر کے جلسہ میں شرکت کو یقینی بنائیں ‘ بی این پی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد :بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام مہنگائی ‘ بےروزگاری ‘ بنیادی انسانی حقوق کی عدم فراہمی کیخلاف 25اکتوبر کے جلسہ عام میں شرکت کر کے ثابت کر دیں کہ عوام اپنے حقوق کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں عوام آنے والے انتخابات میں شفاف کو یقینی بنانے کردار ادا کریں پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں آئین ‘ قانون ‘ پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں تاکہ حقیقی جمہوریت پروان چڑھ سکے بلوچستان نیشنل پارٹی چھ نکات پر جلسے میں لاپتہ افراد کی بازیابی ‘ گوادر کے بلوچوں کو اقلیت میں تبدیل نہ کرنے سے بچانے کیلئے قانون سازی ‘ بلوچستان کے جاری ناروا پالیسیوں کے خاتمے ‘ بلوچستان کے وسائل پر دسترس کے ساتھ ساتھ دیگر قومی اجتماعی مفادات ہیں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے آواز بلند کریں گے بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ اور بلوچستان کے غیور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ قومی اجتماعی مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے جلسہ عاممیں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں دریں اثناءکوئٹہ کے قریبی اضلاع کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پی ڈی ایم کے دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر جلسے کے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دیں اور جلسہ عام میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل سمیت دیگر پارٹیوں کے قائدین کی سوچ سے بھی ان کو آگاہی مل سکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!