ریاست کو کمزور کرنا ناقابل معافی جرم ہے جس کی سزاایاز صادق اور ان کے حواریوں کو ضرور ملنی چاہیے،  شبلی فراز

ریاست کو کمزور کرنا ناقابل معافی جرم ہے جس کی سزاایاز صادق اور ان کے حواریوں کو ضرور ملنی چاہیے، شبلی فراز

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرشبلی فراز نے کہاہے کہ ریاست کو کمزور کرنا ناقابل معافی جرم ہے جس کی سزاایاز صادق اور ان کے حواریوں کو ضرور ملنی چاہیے،پی ڈی ایم عوامی اجتماعات اور ریاست مخالف بیانیہ کے ذریعے ملک میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیرنے کہا کہ ایاز صادق کی کہی ہوئی بات معافی سے آگے نکل چکی ہے،اب قانون اپنا راستہ لے گا۔انہوں نے کہاکہ ریاست کو کمزور کرنا ناقابل معافی جرم ہے جس کی سزاایاز صادق اور ان کے حواریوں کو ضرور ملنی چاہیے۔دریں اثناءایک انٹرویو انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی قیادت نے ایاز صادق کے بیان کی مذمت یا مخالفت نہیں کی بلکہ اپوزیشن کی قیادت ان کے موقف کی حمایت کر رہی ہے۔ ایاز صادق کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ایاز صادق نے بنیادی طور پر پاکستان کے خلاف بھارت کے بیانیہ کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خیال غلط ہے کہ ایاز صادق نے ایوان میں ذاتی حیثیت سے یہ بیان دیا، ایاز صادق نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے یہ بیان دیا۔ انہوں نے بتایا کہ غیر ذمہ دارانہ بیان پر رکن قومی اسمبلی ایاز صادق کے خلاف کارروائی کیلئے حکومت کو لوگوں کے دباﺅ کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون ایاز صادق کے خلاف اپنا راستہ بنائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!