کوئٹہ:شہر کے مین بازار میں مشتعل افراد کی جانب سے دکانوں پر حملوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہے۔ پولیس کی بھاری نفری بازار کے ایریا میں طلب کر لی گئی۔گزشتہ روز کرانی روڈ پر رونما ہونے والے واقعہ کے بعد جاں بحق افراد کے لواحقین اور تاجروں کی بڑی تعداد کا دھرنا صبح سے وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے سامنے جاری ہے۔ اعلیٰ حکام سے مذاکرات کے بعد لواحقین اور تاجران سے دھرنا ختم کر دیا۔ دھرنے کے اختتام بعد شہر میں موجود ہزارہ برادری کے دکانوں پر مشتعل افراد کی جانب سے حملوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ بھاری تعداد میں بازار کے ایریا میں پولیس نفری طلب کر لی گئی۔ شہر میں پولیس سائرن کی گونج نے شہریوں کو پریشان کر دیا۔ بازار میں موجود لوگوں کی خیر و عافیت اور پولیس سائرن کی گونج کےلئے شہری ایک دوسرے کو فون کرتے رہے۔
