کوئٹہ(پ ر)اکیڈمک پینل(بلوچستان یونیورسٹی اکیڈمک ایسوسی ایشن)کے مرکزی ترجمان نے حالیہ انتخابات میں اکیڈمک/پروگریسو پینل کے چار اراکین ظاہر مینگل‘ ارباب رضا کاسی‘ عمران شیخ اور شریف حسنی کو ان کے منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ یہاں جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں ترجمان نے اکیڈمک/پروگریسو پینل کی جانب سے ان تمام ووٹرز کا شکریہ ادا کیا۔ جنہوں نے ووٹ دے کر پینل پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ پینل اپنے ووٹرز سے اپنے منشور کے مطابق تمام کئے گئے وعدوں پر نہ صرف قائم ہے بلکہ ان پر عمل درآمد کیا جائیگا۔ باسا کی سیاست میں جواب دہی‘ ذمہ داری اور شفافیت کو اولیت حاصل رہے گی۔ باسا کے دیگر منتخب اراکین سے توقع رکھی جائے گی کہ وہ جس میرٹ کی بات کرتے ہےں وہ طاقت وروں کا میرٹ نہیں ہو گا بلکہ حقیقی معنوں میں حق کو حق دار تک پہنچایا جائیگا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ باسا کے تمام معاملات کو تمام اراکین/ووٹرز تک رپورٹ کی شکل میں پیش کیا جائیگا۔ علم دوستی‘ کتاب دوستی اور فلسفہ دوستی کے کلچر کو فروغ دیا جائیگا۔ پہلے مرحلے میں میرٹ بحالی کے لئے شعبہ امتحانات میں گزشتہ چار پانچ سالوں میں ہونے والی بے قاعدگیوں کی شفاف تحقیقات کروائی جائیں گی۔ جس کی وجہ سے یونیورسٹی متعدد مسائل اور سکینڈلز سے دوچار ہوئی۔






