لاہور: سی ٹی ڈی حکام نے تھانے پر خودکش حملے کو ناکام بنا دیا

لاہور: سی ٹی ڈی حکام نے تھانے پر خودکش حملے کو ناکام بنا دیا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لاہور : محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے دہشت گردوں کے ایک ممکنہ حملے کو ناکام بناتے ہوئے لاہور کے قریب پولیس اسٹیشن میں گھسنے کی کوشش کرنے والے خودکش حملہ آور کو مار ڈالا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق مشتبہ عسکریت پسند علی الصبح فائرنگ کے تبادلے میں اس وقت ہلاک ہوا جب اس نے برکی گاؤں میں پولیس اسٹیشن کے احاطے میں رکنے کے اشارے پر گارڈز پر گولی چلائی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ شخص نے خودکش جیکٹ پہنی ہوئی تھی اور اس کی جیب میں دو دستی بم بھی تھے۔ پولیس نے خودکش جیکٹ، دو دستی بم اور ایک پستول کی تصاویر بھی جاری کیں اور کہا کہ مشتبہ شخص یہ اپنے ساتھ لے جا رہا تھا۔ حکام نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں اور بتایا کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ پاکستان میں سیکیورٹی فورسز کو عسکریت پسند اکثر نشانہ بناتے ہیں جو چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ’ میں واشنگٹن کی حمایت ختم کرے۔ اکتوبر 2009 میں عسکریت پسندوں نے لاہور کے قریب ایک اور گاؤں میں پولیس کی تربیت گاہ پر حملہ کیا تھا جس میں 30 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!