سعودی عرب کا شہریوں کو کورونا ویکسین کی مفت فراہمی کا اعلان

سعودی عرب کا شہریوں کو کورونا ویکسین کی مفت فراہمی کا اعلان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

سعودی وزارت صحت نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے 70 فیصد شہریوں اور تارکینِ وطن کو کورونا وائرس کی مفت ویکسین فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام کو امید ہے کہ حفاظتی دوا کی فراہمی کا ہدف آئندہ سال کے آخر تک مکمل ہوجائے گا۔ اس حوالے سے سعودی وزارت صحت کے اسسٹنٹ اندرسیکریٹری دار پریونٹو ہیلتھ ڈاکٹر عبداللہ اسیری نے کہا کہ ‘ وہ افراد جن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت نہیں آیا انہیں آئندہ مہینوں میں شروع ہونے والی کورونا وائرس کی ویکسین مہم میں ترجیح دی جائے گی’۔ انہوں نے کہا کہ 16 برس سے کم عمر افراد کو اس وقت تک ویکسین نہیں دی جائے گی جب تک تحقیق یا ٹیسٹس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ انہیں ویکسین کی ضرورت ہے-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!