ہرنائی،  نامعلوم مسلح افراد نے  ٹاور دھماکے سے تباہ کر دیا ، پولیس تھانے کو بھی نقصان

ہرنائی، نامعلوم مسلح افراد نے ٹاور دھماکے سے تباہ کر دیا ، پولیس تھانے کو بھی نقصان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

ہرنائی: ضلع ہرنائی کے پہاڑی علاقے پان غر میں واقع ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو نامعلوم مسلح افراد نے دھماکے سے تباہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیاپولیس کنٹرول روم سے موصولہ اطلاعات کے مطابق دھماکے کے بعد زندہ پیر کے مقام پر مسلح افراد نے ناکہ بندی بھی کی۔ اسی دوران ڈیلکونہ لیویز/پولیس تھانے کی عمارت کو بھی دھماکہ خیز مواد کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں عمارت کو نقصان پہنچا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔علاقے میں ٹیلی کمیونیکیشن سروس متاثر ہونے کے باعث مقامی صحافیوں، کاروباری حلقوں، طلباء عام صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق متعلقہ کمپنی کو ٹاور کی بحالی کے لیے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!