کورونا کی دوسری لہر، ایک روز میں 3ہزار سے زائد کیسز ملک میں رپورٹ

کورونا کی دوسری لہر، ایک روز میں 3ہزار سے زائد کیسز ملک میں رپورٹ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران پاکستان میں ایک روز میں‌ 59 مریض انتقال کرگئے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 009 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کیسزکی دوسری لہر شدت اختیار کر گئی ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 59 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد7 ہزار 803 ہوگئی ہے ۔ ملک میں‌ اب تک کورونا کے3 لاکھ 82 ہزار 892 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں، پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 42 ہزار 115 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں3009 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد د 1 لاکھ 15 ہزار 786 ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 2 ہزار 904 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 66ہزار 033 ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 2 ہزار 858 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 45 ہزار 314 ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 1339 افراد چل بسے۔ بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 16ہزار891کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 164 مریض چل بسے ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد 27ہزار979 ، جبکہ اموات کی تعداد 291 تک جاپہنچی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!