نوکنڈی ، ٹریلر اور زمباد گاڑی میں  تصادم ،  ڈرائیور جھلس کر موقع پر جاں بحق

نوکنڈی ، ٹریلر اور زمباد گاڑی میں تصادم ، ڈرائیور جھلس کر موقع پر جاں بحق

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نوکنڈی(نامہ نگار) گزشتہ رات نوکنڈی کے قریب بہتر لانڈی کے مقام پر ٹریلر اور پیٹرول سے بھری زمباد گاڈی کے درمیان تصادم پیش آنے کے نتیجے میں ٹریلر اور زمباد میں آگ لگ گئی جس سے زمباد ڈرائیور نوکنڈی کے رہائشی نصیر احمد شیرزئی عرف بور جان جھلس کر موقع پر جانبحق ہوگئے۔ جبکہ ٹریلر کے ڈرائیور اورکلینئر معمولی زخمی ہوگئے۔ نوکنڈی لیویز فورس نے ٹریلر کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔اس وقت گاڈیوں کو مین روڈ سے اٹھانے کا کام جاری ہے۔ جانبحق نصیر احمد شیرزئی کو نوکنڈی کے قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا* ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!