اپوزیشن رہنما ایک دوسرے کی صحت اورعوام کی زندگیوں کا خیال کریں ، شبلی فراز

اپوزیشن رہنما ایک دوسرے کی صحت اورعوام کی زندگیوں کا خیال کریں ، شبلی فراز

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹرشبلی فراز کا کہنا ہے کہ اپوزیشن راہنما خدارا ایک دوسرے کی صحت اور عوام کی زندگیوں کا خیال کریں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹرشبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول سمیت تمام مریضوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وباء سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاط لازم ہے، کرونا لیڈرز اور عوام میں کوئی تفریق نہیں کرتا۔اپوزیشن راہنما خدارا ایک دوسرے کی صحت اور عوام کی زندگیوں کا خیال کریں۔ خیال رہے کہ پیپلز پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو نے کوروناٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے آپ کو قرنطینہ کرلیا ہے ۔ پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے آغاز سے کیسز میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے اور اب تک کئی اہم شخصیات وائرس میں مبتلا ہوچکی ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!