کوئٹہ: ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ، رواں سال صوبے میں کل پولیو وائرس کیسز کی تعداد 24ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ علاقے چلتن ٹاﺅن میں 10ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ، وائرس کی جانچ کے لئے نمونے 11اور 12نومبر کو حاصل کئے گئے تھے ۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق بچی کا تعلق پولیو سے انکاری گھرانے سے ہے ۔ واضح رہے بلوچستان میں رواں برس پولیو سے متاثرہ کیسز کی تعداد 24ہوگئی ہے ۔
