کوئٹہ :پی ایم اے بلوچستان الیکشن کے سلسلے میں باہمی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کو ڈاکٹر آفتاب کاکڑ کی زیر صدارت بی ایم سی ہسپتال میں منعقد ہورہے ہیں اجلاس میں مختلف کمیٹی ممبران اور فوکل پرسنز نے شرکت کرکے کارکردگی رپورٹ پیش کی جس پر مزید مشاورت کی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ باہمی رابطہ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر تمام ذیلی کمیٹیوں سے پروگریس رپورٹ طلب کر کے احکامات جاری کرے گی،کونسلر ز اور ڈیلیگشنز کی فہرستیں حاصل کرنے کی حتمی تاریخ 2 دسمبر 2020 ہوگی ،آگاہی کمیٹی 5 دسمبر 2020 بروز ہفتہ کو صوبائی صدر ڈاکٹر آفتاب کاکڑ کی سربراہی میں بی ایم سی اور سول ہسپتالوں کارابطہ دورہ کرے گی آ گاہی کمیٹی میں ڈاکٹر حمید اللہ پانیزئی، ڈاکٹر قادر عمرانی،ڈاکٹر احمد زمان جمالی،ڈاکٹرمشتاق بھنگر،ڈاکٹر احمدولی، ڈاکٹر سلطان لہڑی، ڈاکٹر جبار اچکزئی،ڈاکٹر مصطفی وردک شامل ہونگے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی پینل کی صورت میں 10دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے کاغذات کی جانچ پڑتال 11اور 12دسمبر کو ہوگی امیدواروں کی ابتدائی فہرست 13دسمبر کو جاری کی جائے گی جبکہ کاغذات نامزدگی 18دسمبر 2020ءتک واپس لئے جاسکیں گے جسکے بععد امیدواروں کی حتمی فہرست 19دسمبر کو جاری کی جائے گی پینل کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی فیس مبلغ45000روپے ہوگی ۔انتخابات کیلئے پونگ 26دسمبر کو صبح 9بجے سے شام 4بجے تک بغیر کسی وقفے کے بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ میں ہوگی ۔پی ایم اے کے انتخابات میں صدر،جنرل سیکریٹری،سینئر نائب صدر ، جونیئر نائب صدر، جوائنٹ سیکرٹری اربن( شہری)،جوائنٹ سیکرٹری رورل( دیہی)،پریس سیکرٹری، فنانس سیکرٹری ، چیئرمین فیلڈ آپریشن کے عہدوںپر ہونگے ۔






