پروفیسرز کا اغواءحکومت وحکومتی اداروں کی ناکامی ہے ،  نوابزادہ رئیس رئیسانی

پروفیسرز کا اغواءحکومت وحکومتی اداروں کی ناکامی ہے ، نوابزادہ رئیس رئیسانی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ: نوابزادہ میر رئیس خان رئیسانی نے کوئٹہ سے خضدارجاتے ہوئے مستونگ کے مقام پر جامعہ بلوچستان کے 3پروفیسرز کے اغواءکی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت وسیکورٹی اداروں کی ناکامی قرار دیا انہوںنے 2پروفیسرز کی بازیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تیسرے پروفیسر کی بھی جلد بازیابی کا مطالبہ کیا اپنے بیان میں نوابزادہ رئیس رئیسانی نے پروفیسرز کے اغواء کو حکومت وحکومتی اداروں کی کھلی ناکامی سے تعبیر کرتے ہوئے کہاکہ ایسا لگتاہے کہ یہاں جنگل کا قانون ہے کسی کی جان ومال محفوظ نہیں ایسی صورتحال مہذب معاشرے کیلئے انتہائی تشویشناک کا باعث ہے انہوںنے تین میں سے دوپروفیسرز کی بازیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تیسرے مغوی پروفیسر کو بھی جلد بازیاب کرکے عوام میں پھیلی تشویش وبے چینی دور کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!