وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان پی ڈی ایم کے جلسوں اور روزمرہ کی سیاست سے ترقی نہیں کر پائے گا۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا انحصار ٹیکنالوجی اور عقل پر ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو عدالتوں تک لے کر جانے میں حکومت کروڑوں روپے خرچ کرتی ہے، اگلے پندرہ سے بیس سالوں میں گاڑیاں بجلی سے چلنے لگ جائیں گی۔ فوادچوہدری نے کہا کہ مکینک کی نوکریوں کو خطرہ لاحق ہوگا، فائیو جی ایک بہت بڑا انقلاب ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں اب اردو سوفٹ ویئر کی بہت ضرورت ہے اور اینیمیشنز کے لیے ہمیں آرٹسٹ چاہیں، ٹیکنالوجی میں جو تبدیلیاں آئیں گی ہمیں اب اُن سے گھبرانا نہیں ہے۔
