نوازشریف کی پاکستان واپسی ، برطانوی حکومت جنوری میں فیصلہ کرلے گی ، فواد چوہدری

نوازشریف کی پاکستان واپسی ، برطانوی حکومت جنوری میں فیصلہ کرلے گی ، فواد چوہدری

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپسی کا معاملہ برطانوی حکومت کے سامنے رکھ دیا ، امید ہے نوازشریف کو جنوری کے آخر تک واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا جائے گا ، اسحاق ڈار نے تو بے شرمی اور ڈھٹائی میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا تھا کہ بڑی طاقتیں لوٹی ہوئی رقم اور لٹیروں کو اپنے ملک میں پناہ نہ دیں ، پاکستان سے پیسے لوٹ کر لندن میں سرمایہ کاری سے برطانوی حکومت کی بھی سبکی ہو رہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز سسٹم سے باہر ہیں صرف اس لئے وہ تصادم چاہتے ہیں اور 2 کلو گوشت کیلئے پوری گائے ذبح کرنے کو تیار ہیں ، یہ چاہتے ہیں لاشیں گریں لوگ زخمی ہوں ، تشدد ہو جس سے ان کی سیاست کو فائدہ پہنچے جب کہ موجودہ صورتحال میں اپوزیشن کے جلسے کسی بھی حکومت کیلئے مشکل مرحلہ ہے کیوں کہ حکومت ایک طرف پابندیاں نہیں لگانا چاہتی تو دوسری طرف کورونا پھیلنے کا بھی خدشہ ہے ، حزب اختلاف کو جلسے جلوس سے روکیں گے تو میڈیا پر تصادم کے مناظر چلتے ہیں ، اپوزیشن کی غیر ذمہ داری کا سامنا پنجاب حکومت اور وفاق کو کرنا پڑ رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!