بی این پی ترقی اور خوشحالی کی حمایتی مگرعوام کی  تکلیف  اور اذیت برداشت نہیں ، نذیر احمد بلوچ

بی این پی ترقی اور خوشحالی کی حمایتی مگرعوام کی تکلیف اور اذیت برداشت نہیں ، نذیر احمد بلوچ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

پنجگور: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری میر نذیر احمد بلوچ نے کہا ہے بی این پی ترقی اور خوشحالی کے ہر اقدامات کی حمایت کرتاہے مگر عوام کی تکلیف اور اذیت برداشت نہیں کر ے گی اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجگور میں سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کے نام پر شہریوں کو اذیت سے دوچار کردیا گیا ہے وشبود سے گرمگان سراوان خدابادان سریقلات تسپ تک اور سوردو حاجی غازی سے چتکان تک اور فٹبال چوک سے جاوید چوک تک تمام علاقوں میں سڑکوں کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے کے بعد عوام کو گردوغبار کے سوا کچھ نہیں دیا جارہا ہے گردوغبار کے دھوئیں کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں جن میں سانس آنکھ گردوں سمیت دیگر جلدی امراض کا شکار ہو رہےہیں سڑکوں کے قریبی آبادی بھی گردوغبار سے شدید متاثر ہورہےہیں انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی کے فقدان کی وجہ سے سڑکوں کا کام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے انہوں نے کہا کہ پورے پنجگور میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں بی این پی عوام کے حقوق سے کسی کو کھیلنے نہیں دے گی اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا انہوں نے کہا کہ پنجگور کے لوگ بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ پنجگور میں سالانہ کروڑوں اربوں روپے کے فنڈز نہ جانے کہان خرچ ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ سڑکوں کو فوری طور پر مکمل کرنے کے لیے اقدامات کرکے عوام کو اذیت سے چھٹکارہ دلایا جائے انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت لوگوں کو آن کے بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ جو لوگ اقتدار میں ہیں وہ پنجگور کے پسماندگی کے ذمہ دار ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!