وڈھ ، کینسر سے  سراج مینگل جاں بحق

وڈھ ، کینسر سے سراج مینگل جاں بحق

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

وڈھ:کینسر نے وڈھ کے ایک اور نوجوان کی کی جان لے لی۔ سراج مینگل کینسر سے لڑتے لڑتے جان کی بازی ہار گئے۔ تحصیل وڈھ کے علاقہ ڈنسر سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن سراج احمد مینگل گزشتہ ڈیڑھ سال سے معدے کی کینسر میں مبتلا تھے اور وہ کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ گزشتہ ایک ماہ سے وہ شدید علیل تھے اور گزشتہ شب انتقال کرگئے۔سراج مینگل بلوچستان میں کینسر ہسپتال کیلئے آواز بلند کرتے رہے اور سوشل میڈیا پر بلوچستان کو کینسر ہسپتال دو کی مہم بھی چلائی۔تاہم وہ اپنی زندگی میں اپنے اس مہم میں کامیابی سے ہم کنار نہیں ہوسکے ۔ کینسر کے موذی مرض سے تحصیل وڈھ کے کئی افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں لیکن حاکم وقت کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔ ایک مرتبہ پھر حکومت وقت سے بلوچستان میں کینسر ہسپتال کے قیام کی اپیل کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!