اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہبازگل کا کہنا ہے کہ اپوزیشن عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے بجائے اپنے استعفے اسپیکر کو دیں۔ انہوں نے کہا کہ استعفےاسپیکر کے بجائے ریجیکٹڈ مولانا کے پاس جمع کرنا جعلی استعفوں کی دلیل ہے۔ شہباز گل نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم کے اسٹیج پر اکھٹے یہ کرپشن زدہ چہرے پاکستان کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ قوم جان چکی کہ کرپشن آپکا ایمان اور بلیک میلنگ آپکے ہتھیار ہیں، جتنے مرضی جتن کر لو، ڈرامے بازیوں سے کام نہیں چلنے والا. شہباز گل کا کہنا تھا کہ طے ہو چکا کہ نئے پاکستان میں کرپشن کے ناسوروں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔






