ترقی اور سیکورٹی کے نام پر گوادر کے عوام کی بے دخلی قبول نہیں‘ ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی

ترقی اور سیکورٹی کے نام پر گوادر کے عوام کی بے دخلی قبول نہیں‘ ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ (پ ر )بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے گوادر شہر کو سیکورٹی کے نام پر باڑ لگا نے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی اور سیکورٹی کے نام پر گوادر کے عوام کی بے دخلی قبول نہیں بی این پی کبھی بھی حقیقی ترقی و خوشحالی کی مخالف نہیں رہی گوادر کے مقامی فرزند صدیوں سے آباد ہیں ان کو سیکورٹی کے نام پر بے دخل کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے حکمرانوں کی غیر سنجیدہ پالیسیوں کی وجہ سے بلوچستان پہلے سے احساس محرومی کا شکار ہے مگر اب بارڑ لگا کر احساس محرومی میں مزید اضافہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی صوبے کی بڑی سیاسی قوت ہونے کے ناطے سمجھتی ہے کہ بلوچ مسئلہ کو مذاکرات سے حل کیا جا سکتا ہے گوادر شہر کو باڑ لگا کر بند کرنے کا عمل ناقابل ہے ایک طرف گوادر سی پیک کا مرکز ہے اور سی پیک سے ابھی تک براہ راست گوادر و گوادر کے عوام کو معاشی و اقتصادی فوائد حاصل نہیں کہ اب باڑ لگا کر شہر کو الگ کیا جا رہا ہے حکومت باڑ لگانے کے فیصلے کے واپس لے انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی قومی سیاسی جماعت ہونے کے ناطے ناروا پالیسی کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!