ڈائریکٹر ہیلتھ حکومت پنجاب کی جانب سے کوڈ19، کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کی بناءپر لاک ڈاﺅن میں نرمی کا فیصلہ کیا تھا۔ اب عوام کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والوں کو بھاری جرمانے کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں عوام کو ماسک نہ پہننے کے جرم میں500روپے ، قرنطینہ کی خلاف ورزی کرنے پر 2000 روپے، عوامی مقامات پر تھوکنے پر 500روپے ، سماجی دوری پر عمل پیرا نہ کروانے پر دکان مالک پر2000روپے ، پبلک ٹرانسپورٹ میں بسوں پر سماجی دوری کی خلاف ورزی پر،3000روپے اور ذاتی گاڑی میں2000روپے ، عوامی سواری رکشہ اور موٹر سائیکل پر 500روپے تک جرمانے کئے جائیں گے۔صوبے کے تمام انتظامی اور سیکورٹی فورسز کے اداروں پر اس بارے میں ہدایات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ جرمانے ادا نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
