اداکارہ ماہرہ خان بھی کورونا کا شکار ہوگئیں

اداکارہ ماہرہ خان بھی کورونا کا شکار ہوگئیں

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کراچی : عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کاکورونا ٹیسٹ مثبت آگیاہے ، انہوں نے سوشل میڈیا پر اس کی تصدیق کردی۔ تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ میرا کوویڈ ۔ 19ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ۔ میں ان تمام لوگوں کو بھی آگاہ کر رہی ہیں جو گزشتہ کئی دنوں سے میرے ساتھ رابطے میں تھے ۔ ماہرہ نے لوگوں سے جلد صحت یابی کی دعا کے ساتھ ماسک پہننے اورایس او پیز کاخیال رکھنے کی بھی درخواست کی ۔ اس سے قبل اداکار امیر گیلانی ، عثمان مختار، اداکارہ سکینہ سموں، ندا یاسر، یاسر نواز، روبینہ اشرف، گلوکار ابرار الحق، بلال مقصود کامیڈین و میزبان شفاعت علی ، واسع چوہدری اور نوید رضا ،سلمان احمد ،علیزے گبول ، شہزاد رائے بھی وائرس کا شکار ہونے کے بعد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!