سانحہ  اے پی ایس  کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، بلاول بھٹو زرداری

سانحہ اے پی ایس کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، بلاول بھٹو زرداری

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا سانحہ آرمی پبلک اسکول سے متعلق کہنا ہے کہ سانحہ کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچا کر غمزدہ خاندانوں کو انصاف مہیا کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اے پی ایس پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اے پی ایس شہیدوں کے والدین کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ماں کے بیٹے کی حیثیت سے پارٹی سمیت شہید طلبہ کے والدین سے اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔ بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کے مجرموں کو کیفر کردار پہنچایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے مجرموں کو کیفر کردار پہنچانے تک سانحہ قوم کے ضمیر کو جھنجوڑتا رہے گا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ریاست اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ثابت کریں کہ دہشت گرد کمزور ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!