دنیا  کی امیر ترین خاتون نے 7 کھرب عطیہ کردیئے

دنیا کی امیر ترین خاتون نے 7 کھرب عطیہ کردیئے

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

واشنگٹن : دنیا کی امیر ترین خاتون نے 7 کھرب عطیہ کردئیے ایمزون کے مالک جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ اور دنیا کی امیر ترین عورت ہونے کا اعزاز رکھنے والی میکنزی اسکاٹ نے 7 کھرپ روپے عطیہ کردیے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکنزی اسکاٹ نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ انہوں نے گزشتہ 4 ماہ کے دوران تقریباً 400 فلاحی تنظیموں کو 7 کھرب روپے سے زیادہ امداد دی جو اس وبائی مرض کورونا وائرس کے خلاف مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور غربت میں زندگی بسر کرنے والے افراد سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جبکہ لوگوں کی صحت مند زندگی بھی بہت متاثر ہوئی ہے تاہم اس وبائی مرض سے ارب پتیوں کی دولت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ ایمزون کے مالک جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ میکنزی اسکاٹ نے دنیا کی امیر ترین عورت ہونے کا اعزاز اپنے نام رکھتی ہیں بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق میکنزی کی مجموعی مالیت 68 بلین ڈالر ہے جو دنیا میں اس وقت کسی خاتون کے پاس نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!