اپوزیشن کے استعفوں کے منتظر تھے مگر وقت کیا کیا حقائق دکھاتی ہے ‘ جام کمال

اپوزیشن کے استعفوں کے منتظر تھے مگر وقت کیا کیا حقائق دکھاتی ہے ‘ جام کمال

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے پی ڈی ایم کے استعفوں سے متعلق بیانات پرردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ ہم منتظر تھے لیکن وقت کیا کیا حقائق دکھاتی ہے ،صحبت پور کو2013ءمیں ضلع کا درجہ ملنے کے بعد پہلی مرتبہ یہاں ڈسٹرکٹ ہسپتال قائم کرینگے،محکمہ صحت میں 363نئے ڈاکٹرز کی بھرتی سے مزید بہتری آئے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیاہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ صحبت پور کانئی تعمیر ہونے والے روڈ کے ذریعے کشمور سے بلوچستان کو سندھ کے ساتھ منسلک کرنے سے ایک بڑی تبدیلی آئے گی۔ صحبت پور کو2013ءمیں ضلع کا درجہ ملنے کے بعد پہلی مرتبہ یہاں ڈسٹرکٹ ہسپتال قائم کرینگے ،بلکہ تمام محکموں کے دفاتر ،کمپلیکس سمیت دیگر سہولیات فراہم کئے جائیںگے ۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے مریم نواز کی 13دسمبر کو آر یا پار اورسرداراخترجان مینگل کی استعفوںسے متعلق بیانات شیئر کرتے ہوئے کہاکہ ہم منتظر تھے وقت کیا کیا حقائق دکھاتی ہے بلوچستان ترقی کر رہا ہے اور انشا اللہ مزید ترقی کریگا ،محکمہ صحت میں 363نئے ڈاکٹرز کی بھرتی سے مزید بہتری آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!